مرزا غالب :کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا

Spread the love

نقش فریادی ہے کس کی شوخیء تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا

محبوب حقیقی سے جدائی نے ہستی کو فریاد پر مجبور کر دیا ہے۔ اس درد و غم کے دو سبب ہوئے اول وجود حقیقی سے جدائی ، دوم اس کے حکموں کی تعمیل میں کوتاہی۔ شاعر کہتاہے کہ ہر نقش کسی کی شوخی تحریر کا فریادی ہے۔ جس کے باعث ہرتصویر نے کاغذی لباس پہن رکھا ہے۔ ہستی کو تصویر اس لیے کہا کہ اس کا وجود حقیقی نہیں۔ غیر اعتباری ہے مگر اعتباری اور عارضی ہونے کے باوجود وہ اتنے رنج و ملال کا باعث ہوئی کہ ہر ہستی سراپا فریاد بن گئی۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 5 / 5. Vote count: 1

No votes so far! Be the first to rate this post.