“آسیے خیال رنگ: اردو ادب کی ایک منفرد دنیا
جہاں خیالات اور جذبات کو رنگوں میں ڈھال کرپیش کیا جاتا ہے۔ یہاں آپ کو ملے گا ایک نئے زاویے سے اردو شاعری، کہانیاں، اور ادب کا حسین امتزاج
ہم کون ہیں؟
میرا نام آسیہ ہے میں نے لاہور کے مختلف اداروں میں اردو کے استاد کی حیثیت سے فرائض انجام دئے ہیں ۔ اردو پڑھانا میرا پیشہ تو تھا ہی مگر شوق بازی لے گیا۔ اردو ہماری قومی زبان ہے، ہماری شناخت ہے۔ بچپن سے زبان کے بارے میں ایک مثال سنتے آ رہے ہیں کہ ایک اطالوی ماں کو جب پتہ چلا کہ اس کا بیٹا جو دیار غیر میں نوکری کرتا تھا اور وہاں کی زبان ہی میں گفتگو کرنے کا عادی تھا، یہاں تک کہ اپنی زبان بھول چکا تھا ۔اس ماں کو کسی نے بتایا کہ وہ ملنے آنا چاہتا ہے۔ ماں نے اسے واپس آنے سے منع کر دیا کہ میرے بیٹے کی تو زبان ہی نہیں ، وہ گونگا ہو چکا ہے لہذا وہ اسے ملنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ مثال دینے کا مقصد یہی ہے کہ زندہ قومیں اپنی زبان کو زندہ رکھتی ہیں ،اس سے پیار کرتی ہیں ۔ اس کی ترویج و ترقی پر کام کرتی ہیں۔ اُردو زبان کی ناقدری سے واقف ہونے کے بعد میں نے اس ویب سائٹ پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔
میرے پیش نظر یہی مقصد کار فرما تھا کہ مختصر مگر جامع ،اس کے ساتھ ساتھ دلچسپ تحاریر کے زریعے بڑوں اور بچوں کو پڑھنے کی طرف راغب کیا جائے اپنی زبان میں اپنا مطمع نظر بیان نہ کر سکنا خوبی کی بات ہے نہ شیخی کی۔ ہم اچھی اردو تحریریں پڑھ کر نہ صرف زبان سیکھ سکتے ہیں بلکہ ان تحریروں کے زریعے عقل و شعور کو وسعت دے سکتے ہیں۔ یہ تحاریر نہ صرف آپ کے وقت کا بہترین مصرف ہوں گی بلکہ ہر تحریر سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ کہ بہرطور اہم یہ نہیں کہ کان کھینچ کر ہی حکمت و دانش کی بات سمجھائی جائے ۔ ارد گرد وقوع پذیر ہونے والے واقعات کو پڑھ، سن کر بھی ہم زندگی کے دئے گئے اسباق ذہن نشین کرسکتے ہیں۔ یہ کبھی بھی ضروری نہیں ہوتا کہ آپ اپنی بات دوسروں تک پہنچانے کے لیے مقفع و مسجع عبارت تحریر کریں۔ عام فہم اور سادہ الفاظ میں تحریر کردہ عبارت بھی اتنی ہی اثر آفرینی رکھتی ہے۔ ان تحریروں سے زبان دانی کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ ذخیرہ الفاظ ، محاورات کا مناسب استعمال سیکھ کر اپنی بات کو پراثر بنایا جا سکتا ہے۔ کسی واقعہ کو بیان کرنے میں منظر نگاری اس کا جزو لاینفک ہوتی ہے۔ ان شاءاللہ تمام تحریروں سے آپ یکساں طور پر مستفید ہوں گے۔
ہمارا مقصد:
ہمارا مقصد اردو ادب کو نئے نسل تک پہنچانا اور ان کے دلوں میں ادب کی محبت جگانا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر فرد اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو دریافت کرے اور ادب کی دنیا میں اپنے خیالات کا اظہار کرے۔
ہم کیا پیش کرتے ہیں؟
- شاعری: جدید اور کلاسیکی شاعری کا حسین امتزاج
- کہانیاں: منفرد کہانیاں جو آپ کو اپنے دنیاؤں میں لے جائیں
- ادبی تجزیے: اردو ادب پر گہرے اور مفصل تبصرے
- تخلیقی مقابلے: ادب میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے مقابلے اور محافل
ہماری خاصیت:
“آسی کے خیال رنگ” صرف ایک صفحہ نہیں، بلکہ ایک ایسی محفل ہے جہاں ہر تخلیق کی قدر کی جاتی ہے۔ یہاں آپ کو ملے گا ہر لفظ میں ایک نیا رنگ، ہر خیال میں ایک نئی زندگی۔
آئیے، ہمارے ساتھ اس تخلیقی سفر کا حصہ بنیے!